اداکارہ صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا دی

 

لاہور(قدرت روزنامہ)لالی ووڈ کی مشہور فلمی اداکارہ صائمہ نورنے اپنی عمر کے بارے میں سب کے سامنے پہلی بار بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا ’کوئی بھی سوال پوچھیے‘جس پر ایک صارف نے ان سے ان کی عمر کے بارے میں پوچھا،صارف نے پوچھا کہ ”آپ کی عمر؟ جس کے جواب میں اداکارہ ے جواب دیا کہ میں ابھی 12سا ل کی ہوں،پھر انھوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے“۔اس کے بعد انھوں نے نیچے ایک شعر لکھا۔

’اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے

عرب اتحاد کا حوثیوں کےخلاف آپریشن، 190 دہشتگردہلاک ، 29 گاڑیاں بھی تباہ
او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے‘

اداکارہ صائمہ نور نے پاکستانی فلموں میں لازوال کردار ادا کئے ہیں،انھوں نے سلطان راہی،معمر رانا،شان شاہد اور کئی دوسرے مشہور اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور اور ڈرائیکٹر سید نور نے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انھوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقائدہ طور پر اعلان کیا تھا۔