بھوپال(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شوئیتا تیواری ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مشکل میں پھنس گئیں . اداکارہ شوئیتا تیواری بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے حوالے سے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں موجود تھیں جب صحافیوں سے سوال جواب کے دوران اداکارہ نے نامناسب بیان دیا .
اداکارہ کے متنازع بیان نے ہندوؤں کے مذہبی جذباتوں کو ٹھیس پہنچائی . بعد ازاں شوئیتا تیواری کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی گئی . اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کے شہر شیاملا ہلز پولیس اسٹیشن میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 295 (اے) کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا ہے .
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
یہ ایف آئی آر مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا کی جانب سے اداکارہ کے متنازع بیان پر نوٹس لینے کے بعد سامنے آئی ہے . نروتم مشرا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوئیتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں . نروتم مشرا نے مزید کہا کہ انہوں نے بھوپال کے پولیس کمشنر کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے . جس کے بعد اداکارہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی .
وزیراعظم عمران خان (آج) ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
واضح رہے کہ شوئیتا تیواری حال ہی میں بھوپال میں اپنی آنے والی ویب سیریز ’’شو اسٹاپر‘‘ کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تشہیری تقریب میں شریک تھیں . جہاں یہ واقعہ پیش آیا . یہ ویب سیریز فیشن ورلڈ پر مبنی ہے . شوئیتا تیواری اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں .
. .