’’عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں کہ ایک سڑک ۔۔‘‘کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی میدان میں آ گئے
لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔