انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر177روپے سے گھٹ کر176روپے پر آگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹر بینک میںروپے کے مقابلے ڈالر177روپے سے گھٹ کر176روپے پر آگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.95روپے سے کم ہو کر176.70روپے اور قیمت فروخت177.05روپے سے کم ہو کر176.85روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر177.70روپے اور قیمت فروخت178.50روپے سے گھٹ کر178.20روپے ہو گئی۔

فاریکس رپور ٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 197.50روپے سے کم ہو کر196.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر198.50روپے پر آ گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 237.50روپے سے کم ہو کر236.50روپے اور قیمت فروخت240روپے سے کم ہو کر239روپے ہو گئی ۔