مریم نواز بچیوں کی تعلیم کے نام ملے پیسے تک نہ چھوڑنیوالی چورنی ہے، عالیہ حمزہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مریم نواز بچیوں کی تعلیم کے نام ملے پیسے تک نہ چھوڑنے والی چورنی ہے۔بیٹی کا سسر بھی چور اور نیب کا ملزم، ایسی عورت کی عمران خان اور شوکت خانم سے متعلق باتیں قیامت کی نشانی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ شوکت خانم جیسے ادراے پر سوال اٹھانے والی چورنی نے بڑے بڑے ڈاکے مارے ہیںمریم نواز بچیوں کی تعلیم کے نام ملے پیسے تک نہ چھوڑنے والی چورنی ہے۔

مریم نواز کا والد چور اور سزا یافتہ اشتہاری، دونوں بھائی چور اور اشتہاری، خاوند بھی چور اور نیب کا ملزم ہے۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ خود جعلسازی کے مقدمے میں سزا یافتہ، چچا بھی چور اور نیب کا ملزم، چچا کا ایک بیٹا چور اشتہاری، دوسرا بیٹا چور اور نیب کا ملزم ہے ۔بیٹی کا سسر بھی چور اور نیب کا ملزم، ایسی عورت کی عمران خان اور شوکت خانم سے متعلق باتیں قیامت کی نشانی ہی ابھی تک الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف سربلند کھڑی ھے اور آپ کی رسیدوں کا انتظار ہے۔سوال 5 سال بعد بھی وہی ھے “رسیدیں کہاں ہیں ” رسیدیں لاؤ بی بی، الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے سامنے پیش کرو ۔