یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے اضافے کا امکان ہے۔یکم فروری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10.72روپے اور پٹرول کی قیمت میں5.85 روپے فی لیٹر اضافہ ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9.17 روپے جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں فی ٹن 8 ہزار 648 روپے اضافے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سیاست میں یورپ اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث اس وقت خام تیل کی

قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے اور لامحالہ اس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑے گا۔