پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات ،پمپ مالکان نے پٹرول سٹاک کرنا شروع کردیا

بہاولنگر(قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاعات کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول سٹاک کرنا شروع کردیا ہے اور متعدد پٹرول پمپ مالکان نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم کردی ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو کم کرنا شروع کردیا