سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں پر 9 ماہ بعد تحریر ی حکمنامہ جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 9 ماہ 2 دن بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں پر تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، 10 رکنی بینچ نے 4-6 کے تناسب سے سرینا عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا . سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا ، .

تفصیلات کے مطابق 45 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریری کیا . فیصلے میں کہا گیاہے کہ  جج سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ، عدلیہ کا احتساب ضروری ہے لیکن ہونا قانون کے مطابق چاہیے ، کھلی عدالت شیشے کے گھر جیسی ، ججز بڑوں کے خلاف کھل کر فیصلے دیتے ہیں ، ، سرینا عیسیٰ سے بیان میں معاملہ ایف بی آر نہیں بھیجنے کا پوچھا گیا تھا .

فیصلے کے مطابق کیس ایف بی آر کو بھجوانے پر سرینا عیسیٰ کا موقف نہیں سنا گیا ، سرینا عیسیٰ کو اہم ترین معاملے پر سماعت کا پورا حق نہیں دیا گیا ، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر خاص و عام کا بنیادی حق ہے ،جج کی اہلیہ ہونے پر سیرینا عیسیٰ کو آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، قانون کے مطابق فیصلوں سے ہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا .

. .

متعلقہ خبریں