اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے 9 ماہ 2 دن بعد سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کی نظر ثانی درخواستوں پر تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، 10 رکنی بینچ نے 4-6 کے تناسب سے سرینا عیسیٰ کے حق میں فیصلہ سنایا ۔ سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ 26 اپریل 2021 کو سنایا تھا ،۔
تفصیلات کے مطابق 45 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریری کیا۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ جج سمیت کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں ، عدلیہ کا احتساب ضروری ہے لیکن ہونا قانون کے مطابق چاہیے ، کھلی عدالت شیشے کے گھر جیسی ، ججز بڑوں کے خلاف کھل کر فیصلے دیتے ہیں ، ، سرینا عیسیٰ سے بیان میں معاملہ ایف بی آر نہیں بھیجنے کا پوچھا گیا تھا ۔
فیصلے کے مطابق کیس ایف بی آر کو بھجوانے پر سرینا عیسیٰ کا موقف نہیں سنا گیا ، سرینا عیسیٰ کو اہم ترین معاملے پر سماعت کا پورا حق نہیں دیا گیا ، آئین کے تحت شفاف ٹرائل ہر خاص و عام کا بنیادی حق ہے ،جج کی اہلیہ ہونے پر سیرینا عیسیٰ کو آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، قانون کے مطابق فیصلوں سے ہی عوام کا عدلیہ پر اعتماد بڑھے گا ۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…