نورا فتیحی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نورا فتیحی نے 26 جنوری کو انڈین ری پبلک ڈے کے موقع پر مشرقی انداز میں ڈوپٹہ لیے ہوئے تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں انھوں نے سب کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی۔ مداحوں کو ان کا یہ انداز بہت پسند آیا اور اس پسندیدگی کا اظہار کمنٹس کی شکل میں بھی کیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ نورہ فتیحی بالی ووڈ میں اپنے ڈانس اور فیشن کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔