ماڈل آمنہ الیاس ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں

 کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل واداکارہ آمنہ الیاس اپنے قابل اعتراض لباس کی وجہ سے ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انھوں نے لوگوں کو اس بات کا جواب دیا کہ وہ اپنی مرضی کا لباس پہننا پسند کرتی ہیں اور انھیں لوگوں کے پسند اور ناپسند سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انھوں نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”مجھے میرا جسم کافی کی طرح پسند ہے گرم اور مضبوط”۔

اسی طرح دوسری تصویر انھوں نے اپنے پالتو خرگوش کے بچوں کے ساتھ پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ”میرے نئے چھوٹے دوستوں کو ہائے بولو،فیملی میں خوش آمدید کول اور سنو“۔

ان تصاویر کے بعد ماڈل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ایک صارف نے لکھا کہ ”کیا یہ پاکستانی ڈریسنگ ہے؟“۔ اسی طرح ایک اور صارف نے لکھاکہ”کالے شاپر کا کیا خوب استعمال کیا ہے“۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ مہینے ماڈل آمنہ الیاس اپنے بولڈ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی تھی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)