شعیب ملک مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے، عائشہ عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ شعیب ملک فوٹو شوٹ کے دوران مجھ سے ٹِپس لیتے رہے۔عائشہ عمر پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں بطور مہمان شریک ہوئیں، انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ ، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔
عائشہ عمر نے کہا کہ میری فلم ریلیز ہونی تھی جو سینسر بورڈ نے روک دی، کراچی میں پریمیئر کے بعد لوگوں نے شکایات کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میرے پرانے دوست بھی ہیں۔عائشہ عمر نے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتایا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا وہ مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔
انہوں نے تمغۂ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات کو ایوارڈ ملنے پر کہا کہ انہیں میرٹ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔اداکارہ نے سیاسی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بلاول کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، شریف فیملی میں شہباز شریف اچھا گاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔