آج کھاد کے حصول کیلئے کسان دربدر ہو رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھاد بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ آج کھاد کے حصول کیلئے کسان دربدر ہو رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی قلت عمران مافیا کی کرپشن کے سبب ہے اور پنجاب میں کھاد کے بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھاری رقم خرچ کرنے کے باوجود کسان کھاد کے لیے دربدر ہو رہے ہیں اور کھاد کسانوں کو بروقت نہ مل سکی تو گندم کی پیداوار کیسے پوری ہو گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں 2400 روپے میں ملنے والی یوریا کی بوری آج 10 ہزار روپے میں بھی نہیں مل رہی۔ عمران خان کھاد کی قلت دراصل آپ کی کرپشن کا اعمال نامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوریا 1200 سے 2800 روپے کا ہو گیا لیکن عمران خان کے لیکچرز جاری ہیں۔ آٹا، چینی، ایل این جی میں بھی یہی واردات پہلے ہو چکی ہے۔ پہلے گندم چینی کا بحران پیدا کیا گیا، ذخیرہ اندوزی ہوئی، پھر اسمگلنگ ہوئی اور پھر مہنگے داموں پر بھی قوم آٹے اور چینی سے محروم رہی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کبھی آٹا، کبھی گندم، کبھی دوائی، کبھی ایل این جی اور اب کھاد عمران مافیا ایک ہی انداز میں ہر بار ڈاکہ ڈالتا ہے۔ عمران مافیا کی کرپشن کا بازار گرم ہے اور کسان دھکے کھا رہے ہیں ان لوگوں نے کسانوں کو بھکاری بنا دیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

57 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

1 hour ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

2 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago