لوٹ مار کرنے آئے تھے ۔۔ فیصل آباد میں ڈرائیور نے ڈکیتوں کو سبق سکھانے کے لیے گاڑی ہی مار دی، ویڈیو وائرل
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، چاہے کراچی ہو یا لاہور، کوئٹہ ہو یا پھر پشاور، غرض ہر شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے جو کہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں فیصل آباد کی ایک سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ڈکیتی کی واردات کو سوزوکی ڈرائیور نے ناکام بنا دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی سوزوکی موڑ پر رکی تو آگے موٹر سائیکل سوار ڈکیت بائیک کھڑی کر کے اتر گئے۔ جبکہ سوزوکی ڈرائیور بھی سمجھ گیا تھا کہ صورتحال کچھ اچھی نہیں ہونے والی ہے۔
اسی لیےڈائیور نے فورا گاڑی کو پیچھے لیا اور بچنے کی کوشش کی مگر جیسے ہی ڈکیت بھی پیچھے کی طرف آئے تو سوزوکی ڈرائیور نے گاڑی آگے کی طرف بھگا دی جس سے ڈکیت کی موٹر سائکل بھی زد میں آ گئی۔ اگرچہ سوزوکی ڈرائیور کا عمل اس وقت موقع کی مناسبت سے تھا، مگر اس صورتحال میں پاس کھڑے لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اس پورے منظر میں صرف دیکھ رہے تھے۔ واضح رہے 2021 کے اختتام سے ڈکیتی کی واردات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ کراچی میں صرف رواں سال تین ایسے ڈکیتی کی واردات رونما ہوئی ہیں جس نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔