اپنے جہاز پر پوری دنیا گھومتا ہے۔۔ امیر باپ کا یہ 9 سالہ بیٹا کون ہے جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں

نائجیریا (قدرت روزنامہ)آپ نے ہالی وڈ میں بننے والی ایسی کئی فلمیں دیکھ رکھی ہوں گی جن میں کوئی بچہ اربوں روپے کی دولت رکھتا ہو لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ حقیقی دنیا میں بھی ایک ایسا بچہ موجود ہے۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے 9 سالہ مومفا جونئیر کی زندگی قصے کہانیوں میں کسی شہزادے کی زندگی سے کم نہیں۔

مومفا مہنگے اور قیمتی برانڈز کے ڈیزائنر جوڑے پہنتا ہے اور لگژری ترین گاڑیوں میں گھومتا ہے جن میں لیمبورگینی، بینٹلے، فراری جیسی گاڑیاں شامل ہیں۔ مومفا جونئیر کا اصلی نام محمد اول مصطفیٰ ہے اور یہ نائجیریا کے مشہور ترین ارب پتی شخص اسماعیلیہ مصطفیٰ کا بیٹا ہے۔ اسماعیلیہ اپنے بیٹے کو ایک خوبصورت محل بھی گفٹ کرچکے ہیں۔ انسٹاگرام پر مومفا کے 25 ہزار سے زائد فولوورز ہیں۔