ڈیلی قدرت سپیشل

کیا ناخنوں پر نیل کلر لگا کر وضو ہوجاتا ہے،ڈراموں میں نماز کے دوران نیل پالش کے استعمال پر سوشل میڈیا صارفین اداکاراؤں پر برس پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نماز سے قبل اچھی طرح وضو، غسل اور پاک لباس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب خواتین کے لیے لازمی حکم ہے کہ وہ خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر نماز کی ادائیگی کریں جس میں بالوں کا نظر نہ آنا، ناخنوں پر پینٹ نہ لگا ہوناجیسی چیزیں شامل ہیں۔ لیکن وہیں سوشل میڈیا صارفین مختلف شوبز پوسٹ دیکھ کر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جیسا کہ نیچے دی گئی پوسٹ میں کیا۔ پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نماز میں دعا مانگ رہی ہیں اور ان کے ناخنوں میں پینٹ لگا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے دکھائی دیے۔ مذکورہ پوسٹ ایک شوبز پیج پر شئیر کی گئی جس پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ کیا پتہ انہوں نے وضو کرنے کے بعد ناخن لگائے ہوں۔ ہادیہ نامی انسٹا صارف نے لکھا کہ نیٹ کے ڈوپٹے میں نماز بھی نہیں ہوتی۔ ایک اور صارف اداکارہ کی اس تصویر پر لکھتے ہیں کہ بالکل وہی جو میں سوچ رہا تھا، اگر آپ نے میک اپ کیا ہے یا نیل پالش/جعلی ناخن لگائے ہیں تو نماز پڑھنا ممکن نہیں، یہ تمام اداکارائیں ڈراموں میں اسلام کے بارے میں سب کچھ جانتی نظر آتی ہیں لیکن پھر ان بنیادی اصولوں کا احترام نہیں کر سکتیں جن پر عمل کرنے کا اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے۔ فاطمہ نامی صارف نے پوچھا کہ بال نظر آنے پر کیا نماز ہوجاتی ہے؟

متعلقہ خبریں