جب بھائی کا گردہ خراب ہوا تو بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا ۔۔ واجد اور ساجد کے گھر کی ایسی کہانی جو بہت کم لوگ جانتے تھے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی جا سکتی ہیں جو کہ دلچسپ اور منفرد ہوتی ہیں۔ کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جن میں حیرت انگیز معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص سے متعلق بتائیں گے جس کی بھابھی نے اپنا گردہ دے دیا۔بھارتی ٹی وی شو انڈین پرو میوزک لیگ میں ایک مشہور میوزک ڈائریکٹر واجد خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، لیکن اسی شو میں واجد خان کی فیملی نے کچھ ایسا انکشاف کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ شو میں گفتگو کرتے ہوئے واجد اور ساجد کی والدہ کا کہنا تھا کہ واجد کو گردے کی ضرورت تھی مگر کوئی بھی گردہ دینے کو تیار نہیں تھا، صورتحال یہاں تک خراب ہو گئی تھی کہ بیٹے کے لیے لوگوں تک پہچنا پڑا۔ واجد کے بھائی ساجد بتاتے ہیں کہ ائیرپورٹ کے باہر گردے کے حصول کے لیے ہم کھڑے تھے کئی گھنٹے کھڑے رہ کر گردے کا انتظار کرتے مگر جو گردہ دینے آ رہے تھے

وہ بے وقوف بنا کر پیسے لے کر چلے گئے۔واجد کی بگڑتی صورتحال ساجد اور گھر والوں کو تشویش میں مبتلا کر رہی تھی، وہ ایک ایسی صورتحال کا شکار تھے جس میں سمجھ نہیں کیونکہ وقت جا رہا تھا اور کچھ ہو نہیں پا رہا تھا۔ صورتحال خراب ہوتا دیکھ واجد کی بھابھی اور ساجد کی اہلیہ لبنٰی نے دیور کو اپنا گردہ دینے کا فیصلہ کیا، یہ بات ہو سکتا ہے سننے والوں کے لیے حیرت کا باعث ہو، مگر جب ساجد کی اہلیہ کے بارے میں یہ انکشاف کیا تو سب حیران رہ گئے۔ ساجد اور واجد کی والدہ رزینہ نے بتایا کہ ہم امید کھو رہے تھے، ہر دوسرا شخص ہمیں بے وقوف بنا رہا تھا، پیسے لے کر ہمیں دھوکہ دے رہا تھا۔ لیکن میری بہو لبنیٰ نے خفیہ طور پر دیور اور اپنے خون ٹیسٹ کرائے اور گردہ دے دیا۔ ہم سب کو علم تک نہیں تھا۔ والدہ بتاتی ہیں کہ آج کے دور میں والدین بھی ایک لمحے کو اپنے بچے کو گردہ دیتے وقت سوچتے ہیں مگر بہو نے خفیہ طور پر اپنا گردہ دے دیا۔ اسی حوالے سے لبنٰی کی جانب سے بھی بتایا گیا،

ان کا کہنا تاھ کہ جب میں نے یہ بات سنی کہ کوئی بھی اپنا گردہ دے سکتا ہے تو میں نے کسے سے پوچھے بغیر تمام ٹیسٹ کرا دیے اور آخری ٹیسٹ سے پہلے شوہر کو بتایا کہ اگر ہمارے ٹیسٹ میچ کر گئے تو ہم ٹرانسپلانٹ کرائیں گے۔ یہ سن کر ساجد افسردہ ہو گئے کیونکہ جس وقت وہ امید ہار رہے تھے اس وقت لبنٰی ان کا سہارا بنیں۔ لبنیٰ نے شوہر سے کہا کہ آپ میرے لیے بہت اہم ہیں، یہ سُن کر ساجد خاموش ہو گئے۔ وہ بتاتی ہیں کہ اگر ایک شخص ہمیشہ میرے لیے اور ہم سب کو سپورٹ کرنے کے لیے کھڑا ہو تو اگر اس کی فیملی مشکل وقت میں اس کا ساتھ نہ دے تو ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ شکر ہے ہمارے ٹیسٹ میچ کر گئے، ساجد میرے بچے اور میری ساس بہت سپورٹ کرتی ہیں۔ اگرچہ لبنیٰ نے دیور کو اپنا گردہ دے دیا مگر وہ بچ نہ پائے اور انتقال کر گئے تھے۔ لیکن بھابھی کی جانب سے یہ اقدام سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر بی چرچہ میں رہا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔