اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بلاول زرداری اور مریم نوازکے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتے ہیں ، شریف خاندان سے ذاتی مخالفت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ماہانہ اخراجات اس وقت بھی کروڑوں میں ہیں ، اپوزیشن میں سب ایک دوسرے کی تاڑ میں ہیں ، اپوزیشن لیڈرز باہر کوئی اور بات کرتے ہیں ایوان میں کچھ کہتے ہیں ، اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ساتویں کوشش کررہے ہیں ، مدرسوں کے بچوں کی بنیاد پر تحریک چلانا ممکن نہیں ، ملک بلاول زرداری اور مریم نوازکے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی اور مریم لاہور کے میئر کا الیکشن لڑیں ، ملک میں بادشاہت نہیں کہ گدی پر آکر بیٹھ جائیں ، بلاول اور مریم ایک طریقہ کار کے تحت آئیں تو انکا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ معاملات آگے بڑھیں گے، حکومت مزید کامیابیاں سمیٹے گی ، وزیراعظم چین کا دورہ کررہے ہیں ،اہمیت کا حامل ہوگا ، پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا ، عمران خان کے سامنے اپوزیشن ڈھیر ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، ملکی سیاست میں کہرام مچانے کی کوشش ناکام ہوچکی ، سینیٹ میں بھی اپوزیشن کو مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ٹوٹی ہوئی معیشت ہمیں ملی تھی ،ہم نےمعیشت کو سنبھالا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے پاس اگلے 3 ماہ کی ایکسپورٹس کے پیسے نہیں تھے ، نواز اینڈ کمپنی نے جو کیا اسکی گواہی اس وقت کے وزیرخزانہ دے رہے تھے ، بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے پیچھے سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ہمیں اپنے جوانوں کی شہادت پر فخر ہے ، قوم شہداء کے والدین کے ساتھ ہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…