ملالہ کی شوہر کیساتھ ’دبئی ایکسپو‘ سے تصویر وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی اور اُن کے شوہر عصر ملک کی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کی تصویر وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ یوسف زئی نے اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر عصر ملک اور والدین بھی موجود ہیں۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر دبئی ایکسپو 2020 کی ہیں جہاں ملالہ نے اپنے شوہر اور اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی۔ملالہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں نے اور میری فیملی نے دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی ثقافت اور آرٹ ورک کی نمائشیں دیکھیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ یہاں آنے والے ہر شخص کو ہمارے خوبصورت ملک کے بارے میں مزید جاننے کی ترغیب ملے گی۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ برس ملالہ یوسف زئی نے اپنے نکاح کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا تھا اور ساتھ ہی اپنے شوہر عصر ملک اور اہلخانہ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔عصر ملک جن سے ملالہ یوسف زئی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل منیجر آپریشنز کے عہدے پر فائز ہیں۔