معروف فلم سٹار ریما خان نے شیخ رشید احمد کو اہم مشورہ دے دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک کی معروف فلم سٹار ریما خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنی چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے ٹی وی پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے لیکن شیخ رشید احمد کو اب شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنا چاہیے تاہم وہ جب بھی گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔
ادھر معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ، میرے پیچھے شیخ رشید احمد کا ہاتھ ہے ، انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں ، اس لیے مجھے کسی سے جان کا خطرہ نہیں ہے ، شیخ رشید نے میری حفاظت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے اسی وجہ سے انہوں نے شادی بھی نہیں کی جب کہ میں شادی کے بعد کی زندگی سے ہرگز نہیں ڈرتی تاہم جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور میرے نصیب میں بھی کوئی شخص ہو گا تاہم ابھی میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے جب کہ اب میری شادی کی عمر بھی گزر چکی ہے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں جب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں وہ پھر بھی میرے ساتھ بُرا رویہ رکھتے ہیں اور مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے لیے میرے دوست میرے ساتھ ہی رہ کر میرے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں اور وہ لوگ چاہتے ہوئے بھی اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ، میرے دوست ہی میرے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ بعد ازاں حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ”بھائی” قرار دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں ، انہیں اب جلد شادی کر لینی چاہئیے کیوں کہ شیخ رشید کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں ، نہیں تو کیا پتہ ان کی اور ویڈیوز سامنے آئیں۔