کورونا کی شدت تاحال برقرار‘ ملک بھر میں مزید 29 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت تاحال برقرار ہے جہاں ایک دن میں مزید 29 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 248 ہو چکی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 978 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 ہوچکی ہے ، اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 70 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی۔
ادھر گزشتہ روز این سی او سی کا ایک اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تعلیمی شعبوں کے لیے پابندیاں فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے ، 12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہو گی ، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے ، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی ، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جب کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا ۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا ایس او پیز میں 15 فروری تک توسیع کردی ، وفاق کی تمام اکائیوں کو کورونا ایس او پیز میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ، اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس میں کورونا ایس او پیز میں توسیع سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ایس او پیز میں 31 جنوری سے 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے ، ایس او پیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 10 فروری کو ہوگا جس میں کورونا ایس او پیز سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔
علاوہ ازیں این سی او سی اجلاس میں تعلیمی شعبوں کے لیے پابندیاں بھی فروری کے وسط تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلباء مختلف ایام میں اسکول آئیں گے ، 12 سال سے کم عمر والے بچوں کی حاضری نصف ہو گی ، 12 سال سے کم عمر طلباء 3 دن 50 فیصد باقی 3 دن 50 فیصد طلباء اسکول آئیں گے ، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہو گا ، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں 12 سال سے زائد عمر طلباء کے سکول کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسی نیٹڈ طلباء کو اسکول آنے کی اجازت ہو گی ، اس لیے یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے طلباء کی ویکسی نیشن لازم ہوگی جب کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل بھی جاری رہے گا ۔