عمران خان کے بیرون ممالک دورے نواز شریف اور آصف زرداری سے کتنے سستے ہیں ، سینیٹر فیصل جاوید نے موازنہ پیش کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیر اعظم عمران خان ، سابق صدر و جنرل پرویز مشرف ، آصف زرداری اور نواز شریف کے بیرون ممالک دوروں پر آنے والے اخراجات کا موازنہ پیش کر دیا۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے اس کا موازنہ حاضر ہے کہ کس طرح عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کے برعکس عالمی دوروں کے دوران قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے اس وقت جب ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا کیسے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑائے ۔