اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدان کا احتساب کیسے ممکن ہے؟، فواد چودھری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ فروغ نسیم کا اٹھایا گیا سوال اہمیت کا حامل ہے کہ اگر جج اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کا ذمہ دار نہیں تو سیاستدان کا احتساب کیسے ممکن ہے ؟۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ نئے چیف جسٹس کو حلف لینے کے بعد اس چیلنج کا سامنا ہوگا ، عدلیہ کو عالمی درجہ بندی میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔
فروغ نسیم کا سوال اہم ہے کہ اگر جج صاحبان اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں کے ذمہ دار نہیں تو پھر سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا احتساب کیسے ممکن ہے؟ عدلیہ کو عالمی رینکنگز میں اپنی تیزی سے گرتی ساکھ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے نئے چیف جسٹس جب حلف لیں گے تو انھیں اس چیلنج کا سامنا ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 30, 2022