اداکارہ کاجول بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی ووڈ اداکارہ کاجول کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں .

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سوشل میڈیا پر پرستاروں اور اپنے فالوورز کو بتائی  تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی جگہ اپنی بیٹی نائسا دیوگن کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ کوئی روڈولف کی طرح ان کی سرخ ناک دیکھے .

انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو یاد کررہی ہیں .

واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں