وزیراعلیٰ بلوچستان کاایک اور عوامی اقدام ،گزشتہ 17 سال سے قائم ریڈ زون ختم کرکے اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک اور عوامی اقدام کرتے ہوئے گزشتہ 17 سال سے قائم ریڈ زون ختم کرکے اسے عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جسکے بعد ریڈ زون سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے سامنے سے عام ٹریفک کی آمد ورفت کا آغاز ہو گیا

وزیراعلیٰ نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کے ہمراہ اتوار کی شام باقاعدہ طور پر ہاکی چوک پر قائم ریڈ زون کے گیٹ کو کھول کر ریڈ زون ختم کر دیا اور گورنر اور وزیراعلیٰ کی موجودگی میں عام ٹریفک کو سابقہ ریڈ زون سے گزرنے کی اجازت دے دی گئی کوئٹہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اس عوام دوست اقدام کو زبردست طریقے سے سراہتے ہوئے وزیراعلء کا شکریہ ادا کیا ہے۔