چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب سپیشل اکنامک زونز میں سہولتیں دینے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی طورپرسہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو فیڈمک اورپیڈمک میں سہولتوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چین کی 20 سے زائد کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں جبکہ سپیشل اکنامک زونز میں ضروری سہولتوں کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت پنجاب کو سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لئے ضروری اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ لاہور کے دوران اعلی سطحی اجلاس میں سپیشل اکنامک زونز میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی کے لئے سپیشل اکنامک زونز میں حکومتی اداروں کی سہولتوں کو یقینی بنایاجائے ۔

ترجیحی طورپر کم ازکم ایک ہزار ایکڑ رقبہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی ضروری سہولتوں سے لیس کرنے کی تجویز زیر غور ہے ، وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اہم ٹاسک سونپ دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں حکومت پنجاب کے اہم اجلاس ہوئے، پیر کو متعدد حکومتی اقدامات کو حتمی شکل دیکر وزیراعظم کو دورہ چین سے قبل رپورٹ پیش کی جائے گی۔