اوورسیز پاکستانیوں کی سوالات کی بوچھاڑ، اسد قیصر تقریب چھوڑ کر چلے گئے

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی میں اوورسیز پاکستانیوں کی تقریب میں بدنظمی کے باعث مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تقریب سے چلے گئے۔اوورسیزپاکستانیوں کے مطابق موجودہ حکومت نے اوورسیز کے مسائل حل نہیں کیے، ووٹ کاحق لیکرکیاکریں، اپنے ہی ملک میں زمینوں پر قبضے ہوگئے۔اوورسیزپاکستانیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ساڑھے تین سال اوور سیز پاکستانیوں سے زرمبادلہ مانگا،

اب الٹا اوورسیز کے موبائل فونز تک پر ٹیکس لگادیا۔اوورسیز پاکستانیوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اوورسیزپاکستانیوں کے احتجاج کے باعث تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔اسد قیصر سے جواب نہ بن پڑے تو تقریب چھوڑ کر چلے گئے، صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی تو یہ کہہ کر نکل گئے کہ بس ابھی آتا ہوں۔