کل سے ملک بھر میں پٹرول فی لیٹر کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے ؟ سمری ارسال پٹرولیم ڈویژن بھیج دی گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی پریشانیوں کا شکار ہیں اور اب اس میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کے ساتھ مزید اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے 85 پیسے تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 10.70 روپے ، مٹی کا تیل 9 روپے ، لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ،

قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان سے مشاور ت کے بعد کیا جائے گا ۔وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کر دی گئی ہے اور قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہی کیا جائے گا ۔