تاحیات نا اہلی کی درخواست منظور ہونے سے فائدہ نواز شریف کو نہیں بلکہ کس کو ہو گا؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون کی درخواست منظور ہونے سے نوازشریف کو نہیں بلکہ جہانگیر ترین کو فائدہ ہو گا کیونکہ نوازشریف کے اوپر دو بار نااہلی لگی۔انہوں نےنجی ٹی وی کے پروگرام ’کراس ٹاک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عدلیہ اپنی رائے کو قانون نہ بنائے۔ہمارا
ووٹر احتساب نہ ہونے پر ناراض ہے۔وزیراعظم نے بھی نیب سے کہا تھا کہ سارے کیس ایک ساتھ نہ کھولیں۔لوگ ن لیگ کی احتجاج کی کال پر توجہ نہیں دے رہے۔مایوسی میں راناثناء اللہ تو عدالتوں کو کھلی دھمکی دے رہے۔رانا شمیم کا کیس بھی عدلیہ کا گھیراؤ کرنا ہی ہے۔چاہتے ہیں کہ ان کے مقدمات چلیں نہ فیصلے ہوں، اس لیے یہ کیسز کا 9 ماہ میں فیصلہ ہونے کے قانون کی مخالفت کر رہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول بھٹو کی پارٹی میں کوئی عزت نہیں۔تبدیلی کا اندازہ نہیں وزیراعطم جدگر لگا دیں گے کام کر لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں، یہ کیس سپریم کورٹ بار نے از خود دائر کیا۔اتوار کو جہانگیرترین بذریعہ ہیلی کاپٹر مردان کے علاقے تخت بھائی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور پارٹی کے دیگر کارکن اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کیس سے کوئی تعلق نہیں اور یہ کیس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے از خود دائر کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وکلا کا خیال ہے کہ تاحیات نااہلی انصاف پر مبنی نہیں،کیس میں فریق ہوں نہ بار نے مجھ سے کوئی مشورہ کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے تاحیات نا اہلی کے خلاف عدالت عظمیٰ میں آئینی درخواست دائر کی تھی۔