شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ حسان کو ٹیم میں شامل کرلیا۔شاہد آفریدی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے اور ٹیم کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اسپنر حسان خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے شاہد آفریدی کی جگہ حسان خان کو جزوی متبادل کے طور پر شامل کیا ہے۔
پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے حسان کی شمولیت کی منظوری دے دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ حسان خان 15 ریزرو کھلاڑیوں کے پول کے ساتھ پہلے ہی ہوٹل میں تھے۔