پری زاد کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ ۔۔ دلچسپ میمز وائرل ہونے اور آخری قسط کے بعد احمد علی نے ڈرامے سے متعلق نئے انکشافات کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پری زاد پاکستانی ڈراموں میں ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے بے پناہ شہرت مل چکی ہے، اس ڈرامے کے مرکزی کردار احمد علی اکبر سوشل میڈیا میمز اور اپنے کردار سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔پاکستانی نیوز چینل ہم نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار احمد علی اکبر نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور اپنے کردار سے متعلق وہ معلومات بھی بتائیں جس نے سب کو حیران بھی کر دیا۔ احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا میمز کافی دیکھی ہیں جبکہ احمد کو فروٹ چاٹ والے سین کی میم کافی پسند آئی، وہ کہتے ہیں کہ مجھے وہ ایک تصویر کافی پسند آئی تھی۔ پری زاد کے گھر کے حوالے سے رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا آپ وہ گھر خریدیں گے؟

جس پر احمد نے کہا کہ انہیں تو مجھے وہ گھر تحفے میں دینا چاہیے۔ پری زاد کے کردار سے متعلق احمد نے بتایا کہ میں کافی ڈرا ہوا تھا، کیونکہ ہم ایک ایسا کردار کرنے جا رہے تھے جو پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ احمد بتاتے ہیں کہ میں اپنے آپ کو اس کردار میں دیکھ ہی نہیں رہا تھا، میں نے تو دو اقساط پڑھ کر ہی اس کردار کو نبھانے سے انکار کر دیا تھا۔ لیکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد اور میرے دوست اور منیجر سلمان نے کہا کہ ایک بار پورا اسکرپٹ پڑھ لو، جس کے بعد میں نے پورا اسکرپٹ پڑھا تو میرے آنسوں نکل گئے تھے۔ میں نے اس کردار کو محسوس کیا، اسے سمجھ رہا تھا، لیکن پھر بھی میں تھوڑی ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔ احمد علی نے ناظرین کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایسے کرداروں کو قبول کیا۔