وھیلز کی مختلف اقسام کا ایک دوسرے پر جان لیوا حملے کا پہلا واقعہ ریکارڈ

آسٹریلیا(قدرت روزنامہ)بلیو وھیل کودنیا کا سب سے بڑا جانور قرار دیا جاتا ہے۔ یہ اکثر چھوٹی اورکا وھیل کے ساتھ بھی تیرتی ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ دیکھا گیا ہے کہ اورکا وھیلوں نے جمع ہوکر نہ صرف بلیو وھیل پر دھاوا بول دیا بلکہ اسے مارکر کھا بھی گئیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ بلیو وھیل کو زخمی کرنے کےبعد ایک چھوٹی اورکا وھیل کے منہ میں گھس گئی اور اپنےتیزدانتوں سے اس کی زبان کاٹ ڈالی۔ یہ واقعہ ماہرین نے کبھی نہیں دیکھا اور ہی لکھی ہوئی تاریخ میں کہیں ملتا ہے۔
اورکا وھیل کو سائنسداں قاتل وھیل کہتے ہیں جو اپنے شکار کو غول کی صورت میں چاروں طرف سے گھیر کر مارتی ہیں۔ اب آسٹریلیا میں وھیل اینڈ ڈولفن کنزرویشن سینٹر کے ایرک ہوئٹ نے بتایا کہ انہوں نےاپنے مقالے میں وھیل پر اورکا کے جان لیوا حملے اور اس میں ایک تندرست بالغ وھیل کی عجیب و غریب انداز سے کھانے کے واقعے کو رپورٹ کیا گیا ہے۔
یہ واقعات 2019کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کے بریمر بے کے آس پاس رونما ہوئے ہیں جن کی شہادت وھیل دکھانے والے کمرشل جہازوں نے کی ہے جو سیاحوں کو وہاں تک لے جاتے ہیں۔ اس میں کئی اورکا نے 22 میٹر طویل بلیو وھیل کو نشانہ بنایا۔ اور اس کے بازو زخمی کردیئے جس کے تینوں بعدخون بہا۔ اس کے بعد بھی وھیل زندہ تھی کہ ایک اورکا نے اس کی زبان پر کاٹا اور اس کے بعد وھیل مرگئی جس کی دعوت تمام اورکا وھیلوں نے اڑائی۔
وھیل کھانے کے لیے مزید اورکا بھی جمع ہوئیں ج کی تعداد 50 تھی۔ایک اور واقعے میں 15 سے 25 اورکا وھیل نے بلیو وھیل کے ایک اور بچے کا شکار کیا اور اسے مارڈالا تھا۔ ماہرین نے اس رحجان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔