مہنگائی سے بلبلاتے عوام کیلئے گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا کر دیاگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مہنگائی سے بلبلاتے عوام کے لئے ایک اور بری خبر آگئی ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا . نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیاگیا ہے

جس کے بعد مختلف برانڈز کے درجہ اول گھی کی قیمت 420 روپے فی کلو ہو گئی ہے .

اسی طرح درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ،جس کے بعد اس کوالٹی کا گھی 360 روپے سے بڑھ کر 370 روپے فی کلو ہو گیا ہے .
درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 370 سے بڑھ کر 380روپے فی لٹر ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں