اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست مسترد ، حکومت کو گلبرگ لاہور کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبا دہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت کو گلبرگ تھری لاہور کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ، اپیل میں موقف اپنایا گیا تھا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع گھر میری ملکیت ہے ، یہ گھر مجھے سال 1989 کی 14 فروری کو اسحاق ڈار نے تحفے میں دیا تھا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تبسم اسحاق کی درخواست مسترد کر تے ہوئے حکومت کو نیلام کرنے کی اجازت دیدی عدالت نے نیلامی پر دیا گیا سٹے آرڈر بھی ختم کردیا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کا لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کاحکم دیا تھا۔