اداکارہ حریم فاروق بھی اپنے لباس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کے نشانے پر ، چپس کے پیکٹ سے تشبیہ دیدی

دبئی(قدرت روزنامہ)دی امبوش فیشن برانڈ کے لیے ریمپ پر وا ک کرتی ہوئی پاکستان اداکارہ حریم فاروق ساشل میڈیا ٹرولر ز کا شکار بن گئیں، شو کے دوران ماڈل نے سنہرے رنگ کا بھاری اور بظاہر پھولا ہوا لباس پہنا تھا، اداکارہ کی فیشن شو سے تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس لباس کو سنہرے چپس کے پیکٹ سے تشبیہ دے دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


تفصیلات کے مطابق دبئی کے معروف برانڈ نے اس سال پاکستانی ماڈل کو بطور شو ٹاپر منتخب کیا،بھر بھی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو اپنے طنزیہ جملوں کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے لکھا کہ ”کوئی ناسا کو فون کر کے بتائے کہ یو ایف او کا ایک بندہ یہاں دبئی میں ہے“۔ایک صاحب نے چپس کا پیکٹ اور اداکارہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” کس کے اندر زیادہ ہوا بھری ہے؟”۔

33 2 2 200x300

وقاص لکھتا ہے کہ ”اس نے ساری فیشن انڈسٹری کو آگ لگا دی “۔

33 3 1 300x28

ایمن زبیری نے سوال اٹھایا کہ ”کیا اس کا ایئر بیگ کھل گیا ہے؟“۔

33 4 1 300x49

ایک صارف نے لکھا کہ ”سردی اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ رضائی سمیت ہی گھر سے باہر نکل آئے ہیں“۔

33 5 1 300x67

یاد رہے کہ اداکارہ حریم فاروق پاکستان کی کافی ٹیلینٹڈ اداکارہ ہیں انھوں نے بے شمار فلموں،ڈراموں،اشتہارات اور بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا ہے۔