اداکارہ جویریہ سعود کی طرف سے شیئرہونیوالی نئی ویڈیو پر صارفین کی شدید تنقید، کمنٹ سیکشن بھی بند کرنا پڑگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی بیٹی اپنے والد اداکار سعود کی ٹانگیں دبا رہی ہے, اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیاصارفین نے تنقید کے نشتر چلادیئے جس کے بعد اداکارہ کو کمنٹس بھی بندکرنا پڑگئے ۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)


تفصیلات کے مطابق شیئرہونیوالی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ’بابا کی رانی ہوں‘ گانا لگا ہوا ہے۔یہاں پر سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ ایک عام سی بات ہے کہ بچے اپنے والدین کی ٹانگیں دباتے ہیں،کیا اپنی نجی زندگی کی ساری تفصیلات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ضروری ہوتی ہیں؟ اسی طرح کے سوالات اور تبصروں سے بھرپور تنقید ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شروع کردی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Javeria Saud (@javeria_saud_official)


سوشل میڈیا صارفین کے سوالات کے بعد اداکارہ نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن کی آپشن بند کر دی۔ یاد رہے کہ اداکارہ اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہے اور مختلف قسم کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔