پاکستان چین، روس، قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق چین سے تین ارب ڈالرقرض کیلئے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں معاہدے کا امکان ہے، یہ قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا۔
ذرائع وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ روس اور قازقستان سے ملنے والے دو ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چین سے ملنے والے3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا۔