پاکستان چین، روس، قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کرلیا . ذرائع کے مطابق چین سے تین ارب ڈالرقرض کیلئے وزیراعظم کے حالیہ دورے میں معاہدے کا امکان ہے، یہ قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے لیا جائے گا .


ذرائع وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ روس اور قازقستان سے ملنے والے دو ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے . ذرائع کاکہنا ہے کہ چین سے ملنے والے3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں