پی آئی اے میں ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم ، مزید توسیع کی سفارش

کراچی(قدرت روزنامہ)پی آئی اے نے ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی3سالہ مدت ختم ہونے پر مزید توسیع کی سفارش کرتے ہوئے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی . تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں پاک فضائیہ افسران کی تعیناتیوں کی 3سالہ مدت ختم ہوگئی ، جس کے بعد ایئرلائن نے ایئر فورس افسران کی تعیناتی میں مزیدتوسیع کی سفارش کر دی .

اس سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے توسیع کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرفورس افسران کی تعیناتی میں مزیدایک سال کی توسیع کی جائے، پی آئی ایکوانتظامی امورکے ماہرین درکار ہیں . پی

آئی اے کی درخواست میں ائیر کموڈورجوادظفرچوہدری ، ایئرکموڈورامیرالطاف اوراسکواڈن لیڈرمحمدعدیل کا نام شامل ہیں . ائیرکموڈور جواد ظفرچوہدری اور اسکواڈن لیڈرمحمد عدیل کی مدت رواں ماہ ختم ہوگی جبکہ ایئرکموڈورامیرالطاف کی پی آئی اے میں تعیناتی کی مدت آئندہ ماہ ختم ہوگی . اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی سمری پروزیراعظم نے ڈیپوٹیشن ملازمین کی منظوری دی تھی ، پی آئی اے کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پرپابندی کی وجہ سے نئی تعیناتیاں نہیں ہوسکتیں .

. .

متعلقہ خبریں