آئمہ بیگ اور فرحان سعید کےگا نے”نا چھیڑ ملنگا نوں” نےدھوم مچادی

(قدرت روزنامہ)گلو کا رہ آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا ‘نا چھیڑ ملنگا نوں’ ریلیز ہو گیا۔ میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی۔

تفصیلات کے مطا بق نئے گانے کو معروف گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ گانے کو بلوچستان کے خوبصورت مقامات میں عکس بند کیا گیاجس کی وجہ یہ بتا ئی گئی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے۔

گزشتہ گانوں کی مقبولیت کے بعد نئے گانے نا چھیڑ ملنگا نوں کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے حوصلہ افزائی اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں، تصاویر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

3 hours ago