حریم شاہ نے FIA کے خلاف اسٹے لے لیا
کراچی (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف ڈٹ گئیں، معاملہ عدالت پہنچ گیا۔حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا۔عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک عدالت آنے سے استثنیٰ دے دیا۔
بلال شاہ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم شاہ لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی۔سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔