تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار کی درخواست پر اعتراض لگ گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کردیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کا کہنا ہےکہ تاحیات نااہلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا ہے اس لیے درخواست گزار انفرادی شکایت لےکر آیا جو 184/3کے دائرہ کار میں نہیں آتی ،184/3کے اختیار سماعت سےمتعلق اٹھائے گئے نکات اطمینان بخش نہیں۔چینل ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔