تکذیب نکاح کی اپیل مسترد، اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی قرار

لاہور (قدرت روزنامہ)ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کرتے ہوئےاداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا۔ عدالت نے 9سال بعد سنائے گئے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہیں۔
فیملی کورٹ نےاداکارہ کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا جس کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کی تھی۔اداکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اور عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا۔