حریم شاہ نے FIA کے خلاف اسٹے لے لیا

(قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے خلاف ڈٹ گئیں، معاملہ عدالت پہنچ گیا .

حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اسٹے آرڈر لے لیا .

ایف آئی اے کی جانب سے حریم شاہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو پر 19 جنوری کو طلب کیا گیا تھا .

عدالت نے بلال شاہ کی درخواست پر حریم شاہ کو لندن سے واپسی تک عدالت آنے سے استثنیٰ دے دیا .

بلال شاہ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حریم شاہ لندن سے واپس وطن پہنچتے ہی انکوائری میں شامل ہو جائیں گی .

سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کیس کی آئندہ سماعت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں