حضرت اللّٰہ زازئی آج زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کریں گے

(قدرت روزنامہ)افغانستان کے کھلاڑی حضرت اللّٰہ زازئی آج پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

ترجمان پشاور زلمی کا کہنا ہے کہ حضرت اللّٰہ زازی آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی پریکٹس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور زلمی کےثاقب محمود کل کراچی پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ حضرت اللّٰہ زازئی کورونا کا شکار ہو کر آئسو لیشن میں چلے تھے۔

لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔