بابراعظم کا خطرناک ترین ہتھیار جس کسی دوسرے بلے باز کے پاس نہیں، بریٹ لی نے بھی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے

دبئی(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے لیجنڈری فاسٹ باؤلر بریٹ لی نے بابراعظم کے کور ڈرائیو کو سب سے بہترین شاٹ قرار دیا ہے . بابر اعظم کی شاندار کور ڈرائیو نے بہت سے سابق کرکٹرز اور کھیل کے شوقین شائقین کو ان کی تعریفیں کرنے پر مجبور کیا ہے .

وہ پہلے ہی پاکستان کی جانب سے ابھرنے والے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی بے عیب ٹائمنگ اور پلیسمنٹ کو قابو کرنا کسی بھی بائولر کے لیے بہت مشکل ہے . لاہور میں پیدا ہونے والے بلے باز کے شاٹس شائستگی اور کلاس سے بھرے ہوئے ہیں اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بائولر بریٹ لی نے بابراعظم کے کھیل کے انداز کی تعریف کی اور وہ پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان کی کور ڈرائیو کے مداح ہیں .

سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بریٹ لی سے اپنی گفتگو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں بریٹ لی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک بہت بہترین ہے، ان کی کور ڈرائیو اس وقت دنیا میں سب سے بہترین ہے . شعیب اختر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بریٹ لی کہتے ہیں کہ ’بابر اعظم ،میرا مطلب ہے کہ کیا تکنیک ہے، کیا حیرت انگیز تکنیک ہے . انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کور ڈرائیوز کے بارے میں بات کرتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں ‘ .

بابراعظم نے گزشتہ دورے میں آسٹریلیا میں شاندار سنچری سکور کی اور اس سے پہلے 2017ء میں انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 3 میچز میں 3 سنچریاں سکور کیں جس نے ان کی ٹاپ 10 میں داخلے کی راہ ہموار کی . بابراعظم کا کہنا تھا کہ میری کور ڈرائیو فطری ہے لیکن میں نے اس پر مزید محنت کی ہے، میں نے اپنی کور ڈرائیو پر محنت بھی کی ہے اور کچھ لوگ کہتے تھے کہ اسے اننگز میں جلدی مت کھیلو لیکن میں نے اس پر کام کیا ، میں اننگز کے آغاز میں خود کو کور ڈرائیو کھیلنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن ٹی ٹونٹی میں ایسا ہو نہیں سکتا ہے کیوں کہ وہاں زیادہ وقت نہیں ملتا اور آپ کو فلو کے ساتھ کھیلنا پڑتا ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ وقت کریز پر کھڑے ہونے کے بعد اپنے شاٹس کھیلتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں