پاکستان

کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے، کہاں اور کتنے دن برسے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)کل 2سے 4 فروری تک بارش کا ایک سلسلہ شروع ھونے کے امکان ہیں ۔ جس سے پنجاب کے بالائی مشرقی شمالی اور وسطی علاقوں میں کہیں اچھی کہیں معتدل تو کہیں ہلکی بارش کے امکان بن رہے ہیں جن میں سیالکوٹ گجرانوالہ گجرات نارووال لاہور قصور شیخو پورہ ننکانہ صاحب اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں اچھی بارش کے امکان ہیں۔ سرگودھا فیصل آباد چنیوٹ جھنگ ساہیوال اوکاڑہ میاں چنوں جہلم پھالیہ اسلام آباد راولپنڈی مری اٹک اور ان کے گردونواح کے علاقوں میں کہیں ھلکی تو کہیں درمیانی بارش کے امکان ہیں ۔اسکے علاوہ پنجاب کے باقی اکثر علاقوں میں کہیں بونداباندی یا موسم جزوی ابرآلود رہنے کے امکانات ہیں ۔

جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک سرد رہنے کے امکانات ہیں ۔ مری گلیات میں برف باری کے امکانات ہیںکشمیر کے تقریباً تمام علاقوں میں اچھی بارشوں کے امکانات ہیں اور برف باری کے بھی۔خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں ھلکی بارش کے امکان ہیں اور چند ایک مقامات پر معتدل بارش متوقع ۔ ایبٹ آباد سوات چترال مالم جبہ اور دیگر علاقوں میں برف باری کے امکانات ہیں وسطی اور جنوبی خیبر پختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود اور بونداباندی ہونے کے امکانات ہیں ۔

گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں برف باری اور ھلکی بارش کے امکانات ہیں ۔بلوچستان کے شمالی مغربی علاقوں میں موسم ابرآلود اور چمن کوئٹہ کے کچھ علاقے میں بونداباندی متوقع ہے ۔باقی سندھ بلوچستان جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک سرد اور کہیں کہیں جزوی ابرآلود رہنے کے امکانات ہیں زیادہ تر علاقوں کو تو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ کوئی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں