کیا آپ کو معلوم ہے۔۔۔ یہ بچہ کون ہے جس کے ساتھ عمران خان سیلفی لے رہے ہیں،ویڈیو وائرل ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی بچے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وزیرِ اعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں عمران خان ایک دورے پر اپنی پارٹی کے کارکنان کے ہمراہ بیٹھے ہیں اور ایک بچہ آکر اُن کے ساتھ تصویر لینا چاہتا ہے تو وہ اُس کا موبائل لے کر خود بچے کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔

عمران خان کی اس پرانی ویڈیو کو جوکہ سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہورہی ہے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہاہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار لیڈر ہیں اور حقیقت میں ملک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اُنہیں اقتدار میں آنے پر ٹیم اچھی نہیں ملی۔ کچھ صارفین نے عمران خان کی حکومت کی اب تک کی کارکردگی پر تنقید بھی کی ہے۔