گھر گھر کورونا ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع

(قدرت روزنامہ)این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کردی ہے . مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی .

عوام ہر صورت ویکسینیشن کرائیں .

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ہر شہری ویکسینیشن کروائے . پاکستان میں ویکیسن کی 18 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں .

ان کاکہنا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ بوسٹرز بھی لگوا چکے ہیں . بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا . کورونا ویکسین کے لیے خصوصی مہم شروع ہو چکی ہے . عوام کورونا ویکسین کے لیے گھرگھر مہم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں .

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جا رہا ہے . 55ہزار ٹیمیں ویکسین کی خصوصی مہم میں حصہ لے رہی ہیں . کورونا سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ویکسی نیشن ہے .

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 25لاکھ افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں . بوسٹر ڈوز لگوانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے . بوسٹر ڈوز بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین والے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں .

. .

متعلقہ خبریں