امید نہیں تھی وزیر خارجہ اس حد تک گرجائیں گے، شاہ محمود نے توہین سینیٹ کی: گیلانی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ میں اپوزایشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود وقریشی کی تقریر سینیٹ کی توہین ہے۔ امید نہیں تھی کہ ملک کا وزیر خارجہ اس حد تک گر جائے گا۔
سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر کے بعد اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شاہ محمود کو ایوان کے اندر جواب دیں گے۔انہوں نے کہا جب وہ اسپیکر تھے تو وہ انکے پارلیمانی سیکرٹری تھے۔ یہ آج انہیں رول سکھانے آئے تھے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کی صوابدید ہے ۔ہماری مہربانی ہے کہ ایوان میں شاہ محمود کو تقریر کرنے دی ۔